شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کو اپنا دوسرا گھر قرار دیدیا

بنگلا دیشی مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت، عزت اور سپورٹ کے باعث بنگلا دیش کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتا ہوں، ہر بار یہاں آ کر کھیلنے میں لطف آتا ہے،شاہد آفریدی

جمعہ 17 نومبر 2017 21:48

شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کو اپنا دوسرا گھر قرار دیدیا
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوراسٹار آل رانڈرشاہد آفریدی نے بنگلا دیش کو اپنا دوسرا گھر قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی آل رائونڈر نے گلی کرکٹ کے فروغ کیلیے تاریخی مقام لال باغ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آفیشلز اور آرگنائزرز کی ٹیم کے خلاف میچ بھی کھیلا جس کے بعد پلیئرز نے مداحوں میں ٹیم کی جرسیاں، کیپس اور بیٹ تقسیم کیے۔

اس موقع پربوم بوم آفریدی نے کہا کہ بنگلا دیشی مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت، عزت اور سپورٹ کے باعث بنگلا دیش کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتا ہوں، ہر بار یہاں آ کر کھیلنے میں لطف آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے تمام بڑے بڑے اسٹار پلیئرز نے گلی سے ہی کرکٹ کھیلنا شروع کیا، کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں ہے بلکہ یہ ایک سماجی سرگرمی بھی ہے جہاں بہت سے مداح اپنے پسندیدہ پلیئرز کو اپنے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 21:48:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :