پولو ان پنک 2017ء بائی شوکت خانم ہسپتال ٹورنامنٹ کے پانچویں روز نیوایج نے ٹیرا انرجی کو 7-5 سے ہرادیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:35

پولو ان پنک 2017ء بائی شوکت خانم ہسپتال ٹورنامنٹ کے پانچویں روز نیوایج نے ٹیرا انرجی کو 7-5 سے ہرادیا
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک 2017ء بائی شوکت خانم ہسپتال ٹورنامنٹ کے پانچویں روز نیوایج نے ٹیرا انرجی کو 7-5 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے جبکہ ریجاس نے سکف کو 9-6 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خوشگوار دن میں دو پولو کے بہترین میچز کھیلے گئے۔

نیوایج اور ٹیرا انرجی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے پہلے چکر میں ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے چکر میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا ۔ اس طرح میچ دوسرے چکر تک برابر تھا۔ تیسرے اور چوتھے چکر میں نیوایج کی طرف سے زبردست کھیل پیش کیا گیا۔ نیوایج کی طرف سے شاہ شمیل عالم نے جاندار کھیل پیش کیا اور چار خوبصورت گول سکور کیے، عدنان جلیل اعظم نے دو جبکہ میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

ٹیرا انرجی کی طرف سے فہد نون اور حارث ہارون نے دو دو جبکہ احمد بلال ریاض نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ریجاس نے سکف کو 9-6 سے ہرا دیادیا۔ ریجاس کی طرف سے راجہ ارسلان نجیب نے چھ، ضیعم نے دو، عمر اسجد ملہی نے ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف سکف کی طرف سے عبداللہ دائود نے تین،عثمان ملک نے دو گول سکور کیے جبکہ ڈیڑھ گول ان کو ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج رہا۔ فائنل اور سب سڈری فائنلز آج بروز اتوار کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 18/11/2017 - 18:35:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :