پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،

بھارتی ٹیم کو پاکستان جانا چاہئے، سٹیو بکنر

منگل 21 نومبر 2017 16:09

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) لیجنڈری ویسٹ انڈین امپائر سٹیو بکنر پاکستان آنے کیلئے بے تاب، سابق ٹیسٹ امپائر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی سکیورٹی مسئلہ نہیں، بھارتی ٹیم کو پاکستان جانا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈری امپائر اسٹیو بکنر کو تو سب جانتے ہوں گے ۔ انہوں نے ایمپائرنگ کے دوران اپنے فیصلوں سے ساری دنیا کے دل جیت لیئے تھے اپنے دور کے بہترین ایمپائر نے اب ایسی بات کہہ دی ہے کہ انہوں نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین ایمپائر نے بھارت سمیت دنیا کی تمام ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔ اب ان کادل ایک بار پھر امپائرنگ کے لئے مچلنے لگا ہے کہتے ہیں ٹی ٹوئنٹی میچز سپروائز کرنے کی خواہش ہے ۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی71سالہ سٹیو بکنر نے بھارت سمیت دنیا کی تمام ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا۔ 128 ٹیسٹ میچز کا تجربہ رکھنے والے شہرہ آفاق امپائر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ سٹیو بکنر نے آخری بار 2004 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی ٹیسٹ میں امپائرنگ کی تھی۔یاد رہے کہ سٹیو بکنر نے آخری بار 2004 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی ٹیسٹ میں امپائرنگ کی تھی ۔
وقت اشاعت : 21/11/2017 - 16:09:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :