قومی ٹی ٹونٹی کپ، لاہور وائٹس اور پشاور کے درمیان میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ، کھلاڑیوں اور ایمپائرز نے لیٹ کر بچائو کیا

منگل 21 نومبر 2017 19:13

قومی ٹی ٹونٹی کپ، لاہور وائٹس اور پشاور کے درمیان میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ، کھلاڑیوں اور ایمپائرز نے لیٹ کر بچائو کیا
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ میں لاہور وائٹس اور پشاور کے درمیان میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا، کھلاڑیوں اور ایمپائرز نے لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو لاہور وائٹس اور پشاور کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران لاہور وائٹس کی اننگز کے آخری اوور میں اچانک بڑی تعداد میں شہد کی مکھیاں میدان میں آ گئیں جس پر کھلاڑیوں اور ایمپائرز نے لیٹ کر اپنا بچائو کیا، خوشی قسمتی سے کھلاڑی اور ایمپائرز محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ اس میچ میں لاہور وائٹس نے پشاور کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔
وقت اشاعت : 21/11/2017 - 19:13:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :