کرکٹ کا میلہ اب سوئٹزر لینڈ کی جمی ہوئی برف پر بھی سجے گا

شعیب اختر الیون اور سہواگ الیون آئس ریزورٹس میں جمی ہوئی جھیل کی سطح پر دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے

جمعہ 24 نومبر 2017 16:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) کرکٹ کا میلہ اب سوئٹزر لینڈ کی جمی ہوئی برف پر بھی سجے گا جس میں اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور بیٹنگ پاور وریندر سہواگ سمیت دیگر نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔اسٹیڈیم میں اسٹار کھلاڑیوں کو کھیلتے تو سب نے ہی دیکھا ہوگا لیکن اب شائقین کرکٹ برف بھی کرکٹ کا مقابلہ دیکھ سکیں گے ۔

شعیب اختر الیون اور سہواگ الیون آئس ریزورٹس میں جمی ہوئی جھیل کی سطح پر کرکٹ کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

8اور 9فروری کو ہونے والے 2 ٹی ٹونٹی میچوں میں جیک کیلس، مہیلا جے وردھنے، لسیتھ مالنگا، مونٹی پنیسر، محمد کیف، مائیکل ہسی، ناتھن میک کولم، گریم اسمتھ، ڈینئل ویٹوری، گرانٹ الیٹ اور اویس شاہ سمیت کئی دیگر اسٹار کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔کھلاڑیوں کو 20 سے 50 ہزار ڈالر معاوضہ ملے گا۔ وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ برف پر کھیلنے کی پیشکش قبول کرنے میں 2 منٹ نہیں لگائے۔ میچ کے دوران کھلاڑیوں کو اسپائکس کے بجائے عام اسپورٹس شوز پہن کر کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 16:38:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :