بھارت نے آسٹریلیا کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

تینوں ٹیموں کو مسلسل نو، نو ٹیسٹ سیریز جیتنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) بھارت نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں فتح کی بدولت انگلینڈ اور آسٹریلیا کی مسلسل ٹیسٹ سیریز میں فتوحات کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔بھارت نے سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے شکست دی جو اس کی مسلسل نویں سیریز میں کامیابی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے انگلینڈ اور کینگروز کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

تینوں ٹیموں کو مسلسل نو، نو ٹیسٹ سیریز جیتنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔انگلینڈ نے 1884 سے 1891-92 کے دوران مسلسل نو ٹیسٹ سیریز جیت کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ کیا تھا۔رکی پونٹنگ کی آسٹریلین ٹیم نے 2005 سے 2008 تک مسلسل نو ٹیسٹ سیریز جیت کر انگلینڈ کا عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا تاہم اس ریکارڈ میں بھارت بھی ان دونوں ٹیموں کے ہم پلہ ہو گیا ہے۔بھارت نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر فتوحات کا سلسلہ شروع کیا اور 2017 میں سری لنکا کو ہی ہرا کر مسلسل فتوحات کا سلسلہ 9 سیریز تک دراز کیا۔
وقت اشاعت : 07/12/2017 - 12:18:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :