ہملٹن ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، ویسٹ انڈیز ٹیم مشکلات کا شکار

نیوزی لینڈ ٹیم نے دوسری اننگز 291 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی، ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 30 رنز بنالئے روز ٹیلر کی شاندار سنچری، کیویز کو میچ میں کامیابی کے لئے 8 وکٹیں، ویسٹ انڈیز کو 414 رنز کی ضرورت

پیر 11 دسمبر 2017 17:41

ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ہملٹن ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، ویسٹ انڈیز ٹیم مشکلات کا شکار، کیویز ٹیم نے دوسری اننگز 291 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کردی اور ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 444 رنز کا ہدف دیا، ویسٹ انڈیز نے تیسرے روز میچ ختم ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 30 رنز بنالئے تھے اور اسکو میچ میں کامیابی کیلئے 414 رنز جبکہ میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 8 وکٹیں درکار تھیں۔

اس سے قبل کیویز بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 221 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کو کوئی بھی بلے باز وکٹ پر نہ ٹک سکا اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے، بولٹ نے 4 جبکہ سائوتھی، گرینڈہوم اور واگنر نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

روز ٹیلر کی شاندار سنچری اور کپتان کین ولیمسن کی نصف سنچری کی بدولت کیویز ٹیم نے دوسری اننگز 291 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر کے ویسٹ انڈیز کو میچ میں کامیابی کے لئے 444 رنز کا ہدف دیا۔

روز ٹیلر ناقابل شکست 107 اور کین ولیمسن 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیومنز نے تین، گبرائل اور چیسی نے دو، دو جبکہ رائفر نے ایک کھلاڑی کو آئو ٹ کیا۔ پیر کو یہاں ہیملٹن میں ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 215 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو رائفر 22 اور کیومنز 10 رنز پر کھیل رہے تھے۔

کیومنز ویسٹ انڈیز کے نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 15 رنز بناکر بولٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ گبرائل آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے بولٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ رائفر 23 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے یوں ویسٹ انڈیز کی ٹیم میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کے سکور 373 رنز کے جواب میں اپنی اننگز میں 221 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بولٹ نے 4 جبکہ سائوتھی، گرینڈہوم اور واگنر نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کیویز ٹیم کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز راوال اور لاتھم نے کیا۔ راوال 4 رنز بناکر کیومنز کی گیند پر آئوٹ ہوگئے، لاتھم دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 22 رنز بناکر رائفر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، کپتان کین ولیمسن اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 54 رنز بناکر کیومنز کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

نکولس 5 رنز بناکر کیومنز کی گیند پر ڈئورچ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، سانٹنر پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 26 رنز بناکر چیسی کی گیند پر امبریز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، گرینڈہوم کیویز ٹیم کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 22 رنز بناکر گبرائل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ بلنڈل ایک رن بناکر گبرائل کی گیند پر پائول کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

واگنر کیویز ٹیم کے آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 8 رنز بناکر چیسی کی گیند پر ہوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ اس دوران روز ٹیلر نے اپنی سنچری مکمل کرلی۔ یہ روز ٹیلر کے ٹیسٹ کیریئر کی 17 ویں سنچری تھی۔ کیویز ٹیم کا دوسری اننگز کا مجموعی سکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز تھا، روز ٹیلر 107 اور ٹم سائوتھی 22 پر ناٹ آئوٹ تھے اس موقع پر کیویز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 291 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی اور ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 444 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیومنز نے تین، گبرائل اور چیسی نے دو، دو جبکہ رائفر نے ایک کھلاڑی کو آئو ٹ کیا۔ 444 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے براتھویٹ اور پائول نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ کیویز بائولر کی عمدہ بائولنگ کی بدولت پائول بغیر کوئی رن بنائے بولٹ کی گیند پر ٹم سائوتھی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، ہیٹ میئر دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 15 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر واگنر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ میچ کے تیسرے روز میچ ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 30 رنز بنالئے تھے۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 17:41:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :