پاکستان نے بھارت کو کھیل کے ایک اور میدان میں شکست دیدی

پیر 18 دسمبر 2017 17:57

پاکستان نے بھارت کو کھیل کے ایک اور میدان میں شکست دیدی
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں جاری کامن ویلتھ ریسلنگ چمپئن شپ اور فری اسٹائل ایونٹ میں پاکستانی پہلوان چھائے رہے۔ریسلنگ چمپئن شپ میں پاکستانی پہلوان محمد انعام نے بھارتی پہلوان سمویر سنگھ کو شکست دے کر سلور میڈل اپنے نام کیا جبکہ فری اسٹائل ایونٹ میں پاکستانی پہلوانوں نے چار برانز میڈل حاصل کئے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں پاکستانی پہلوان محمد انعام نے اپنی کیٹگری میں لیگ کی بنیاد پر ہونے والے چار میں سے تین مقابلوں میں کامیابی سمیٹی اور اپنے آخری میچ میں انہوں نے بھارتی پہلوان سمویر سنگھ کو 3-6 سے شکست دے کر سلور میڈل حاصل کیا۔دوسری جانب فری اسٹائل ایونٹ میں چار برانز میڈل حاصل کرنے والوں میں بلال نے 57، غلام غوث نے 70، عمیر احمد نے 86 اور طیب رضا نے 97 کلو گرام کیٹیگری میں کانسی کے تمغے جیتے۔ایونٹ کے گریکو رومن اسٹائل میں پاکستانی پہلوانوں نے 6 برانز میڈل بھی اپنے نام کیے تھے۔
وقت اشاعت : 18/12/2017 - 17:57:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :