پی ایس ایل 3 سے قبل ہی ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین ’لفظی جنگ‘

ہفتہ 30 دسمبر 2017 13:47

پی ایس ایل 3 سے قبل ہی ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین ’لفظی جنگ‘
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30دسمبر2017ء) پی ایس ایل 3 کے شروع ہونے میں دو ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے اور پاکستان کرکٹ کے شائقین اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ پی ایس ایل کی دو فرنچائزز پشاور زلمی اور ملتان سلطانز بھی ٹوئٹر پر بہت پرجوش دکھائی دیں اور دونوں کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی نے ٹوئٹر پر ملتان سلطانز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” کیا تیار ہو؟ 22 فروری یاد ہے نا؟ ہار گئے تو حلوہ کھلانا پڑے گا“۔

(جاری ہے)

،زلمی کے باﺅنسر پر ملتان والوں نے پشاور کے چپلی کباب کا ایسا ذکر چھیڑتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ”آپ بس چرسی اور چپلی کباب تیار کریں کیوں کہ۔۔۔۔۔“،
، پشاور زلمی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ” ایک بادشاہ نے جب دہلی فتح کرنا تھا تو ایک بزرگ نے فارسی میں ان سے کہا تھا کہ ’دہلی دور رست‘ (دہلی ابھی دور ہے) ،اسی طرح ’پشاور دور رست‘۔ پہلے میچ تو جیتو ۔
،اس پر ملتان سلطانز کی جانب سے جواب آیا کہ ”تاریخ کے سبق کےلئے شکریہ، اب آپ 22 فروری کو کرکٹ کے سبق کے لیے تیار ہوجائیں“۔
،یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل 3 کے پہلے میچ میں 22 فروری کو مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 30/12/2017 - 13:47:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :