ْبلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کا باضابطہ آغاز آج پاکستان اور یو اے ای میں بیک وقت ہوگا

افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قذافی سٹیڈیم جبکہ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں عجمان میں مد مقابل ہونگی

اتوار 7 جنوری 2018 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کا باضابطہ آغاز(آج)پیر کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں بیک وقت ہوگا۔ پیر کو افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔ اسی روز بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں عجمان اوول کرکٹ گرائونڈ میں مد مقابل ہونگی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں جناح سٹیڈیم گجرانوالہ میں 9جنوری کو مد مقابل ہونگی جبکہ اسی روز آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان عجمان اوول کرکٹ گرائونڈ میں میچ کھیلا جائیگا۔ 10جنور ی کو بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں نبرد آزما ہونگی ، اسی روز بھارت اور سری لنکا کے درمیان عجمان اوول کرکٹ گرائونڈمیں میچ کھیلا جائیگا
وقت اشاعت : 07/01/2018 - 21:27:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :