جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل سے شروع ہوگا

میزبان ٹیم کو بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْرپورٹ جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

جمعہ 12 جنوری 2018 13:42

سنچورین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل13 جنوری سے سپر سپورٹس پارک، سنچورین میں شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 24 جنوری سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔

میزبان ٹیم کو بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْجنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں بھارت کو 72 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاسل کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ڈیل سٹین کی انجری کے بعد ڈین اولیور اور لنگی نیڈی کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فاف ڈوپلیسی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، تیمبا بووما، تھیونس ڈی برائن، کوئٹن ڈی کاک، اے بی ڈی ولیئرز، ڈین ایلگر، کیشوو مہاراج، ایڈن مارکرم، مورنے مورکل، کرس مورس، فلکوایو، ورنن فلینڈر، کگیسو ربادا، ڈین اولیور اور لنگی نیڈی شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 13 جنوری سے سینچورین میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 12/01/2018 - 13:42:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :