جیک کیلس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مورکل ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پانچویں جنوبی افریقن بائولر بن گئے

جمعہ 26 جنوری 2018 22:40

جیک کیلس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مورکل ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پانچویں جنوبی افریقن بائولر بن گئے
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) مورکل مورکل ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پانچویں جنوبی افریقن بائولر بن گئے، انہوں نے بھارت کے خلاف جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے سابق ہم وطن کھلاڑی جیک کیلس کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، کیلس نے 292 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ مورکل کی وکٹوں کی تعداد 294 ہو گئی ہے، پروٹیز کی جانب سے شان پولاک 421 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، ڈیل سٹین 419 وکٹیں لیکر دوسرے، مکھایا نتی نی 390 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور ایلن ڈونلڈ 330 وکٹیں لیکر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 26/01/2018 - 22:40:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :