مشکوک سرگرمیاں، آئی سی سی نے عجمان اور العین آل سٹارز کرکٹ لیگ روکدی

muhammad ali محمد علی بدھ 31 جنوری 2018 19:10

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31جنوری2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 25سے 30جنوری تک شیڈول عجمان اور العین آل سٹارز کرکٹ لیگ کو درمیان میں روک کر اس میں مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، لیگ میں 3سے 4پاکستانی کھلاڑی بھی شریک تھے۔ عجمان اور العین آل سٹارز کرکٹ لیگ کے ایک میچ کی سامنے آنے والی ویڈیو میں بیٹنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کو جان بوجھ کر رن آﺅٹ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کئی مرتبہ وکٹ کیپر سے گیند مس بھی ہوگیا تھا ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ ایلکس مارشل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم عجمان میں کھیلے جانے والی اس لیگ کے حوالے سے ابھی تحقیقات کرہے ہیں ۔ ادھر اماراتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آل اسٹار لیگ کے منتظمین نے لیگ کروانے کیلئے نہ تو ان سے اجازت لی اور نہ ہی آئی سی سی سے منظوری لی تھی۔عجمان کرکٹ کونسل کے سیکریٹری شجاع الملک کا کہنا ہے کہ عجمان اوول نے غیر قانونی لیگ کروا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اس لیے اسے معطل کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے ۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آل سٹار لیگ کے لیے کسی قومی کھلاڑی نے این او سی نہیں لیا تھا۔
وقت اشاعت : 31/01/2018 - 19:10:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :