ایڈن مرکرم بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز کیلئے جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان مقرر

ہفتہ 3 فروری 2018 21:39

ایڈن مرکرم بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز کیلئے جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان مقرر
کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) ایڈن بھارت کے خلاف رواں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے بقیہ پانچ میچز میں جنوبی افریقن ٹیم کی قیادت کریں گے، انہیں فاف ڈوپلیسی کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، ڈوپلیسی بھارت کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے دوران انگلی کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے اور اسی وجہ سے وہ بھارت کے خلاف رواں ون ڈے سیریز کے آخری پانچ میچز اور شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ سائوتھ افریقہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈوپلیسی کی عدم دستیابی کی وجہ سے 23 سالہ مرکرم بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کی تقرری آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ مرکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کی قیادت میرے لئے باعث اعزاز بات ہے، بدقسمتی سے ہمیں ڈوپلیسی اور ڈی ویلیئرز کی خدمات حاصل نہیں جو کہ ٹیم کیلئے بڑا نقصان ہے، میں ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔
وقت اشاعت : 03/02/2018 - 21:39:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :