کھلاڑیوں پرجان بوجھ کر غصہ نہیں کرتا، سرفراز احمد

ضرورت پڑی تو آئندہ بھی نمبر چار پر بیٹنگ کروں گا،کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی خوشی ہے، کپتان

پیر 5 فروری 2018 19:57

کھلاڑیوں پرجان بوجھ کر غصہ نہیں کرتا، سرفراز احمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدنے کہاہے کہ کھلاڑیوں پرجان بوجھ کر غصہ نہیں کرتا،کپتانی کا اپنا انداز ہے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کا کریڈٹ نوجوان کھلاڑیوں کو جاتا ہے،سینئرکھلاڑیوں کیلئے ٹیم میں کوئی مشکلات نہیں ہیں۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ حسن علی ٹیم کے لیے کھیلتا ہے،میدان میں جو کچھ ہوا وہ ماضی کا قصہ ہے، ضرورت پڑی تو آئندہ بھی نمبر چار پر بیٹنگ کروں گا،کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی خوشی ہے۔
وقت اشاعت : 05/02/2018 - 19:57:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :