میکسویل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک میچ میں سنچری اور 3 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے آل رائونڈر بن گئے

بدھ 7 فروری 2018 18:33

میکسویل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک میچ میں سنچری اور 3 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے آل رائونڈر بن گئے
ہوبارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) آسٹریلوی آل رائونڈر گلین میکسویل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہی میچ میں سنچری اور 3 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں ہوبارٹ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں میکسویل نے نئی تاریخ رقم کی، انہوں نے پہلے بہترین بائولنگ کی اور 2 اوورز میں 10 رنز کے عوض انگلش ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، یہ ان کے کیریئر کی بہترین بائولنگ ہے، بعدازاں انہوں نے بیٹنگ میں بھی اپنے جوہر دکھائے، انہوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی اور ناقابل شکست سنچری بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، اسطرح میکسویل ایک ہی میچ میں سنچری اور تین وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے آل رائونڈر بن گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/02/2018 - 18:33:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :