میکسویل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 سنچریاں بنانے والے آسٹریلیا کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے

بدھ 7 فروری 2018 18:33

میکسویل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 سنچریاں بنانے والے آسٹریلیا کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے
ہوبارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) گلین میکسویل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 سنچریاں بنانے والے آسٹریلیا کے پہلے اور دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے گزشتہ روزہ سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، میکسویل نے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، میکسویل نے اس سے قبل 2016ء میں سری لنکا کے خلاف 145 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی دوسری بڑی اننگز ہے، اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کولن منرو، برینڈن میک کولم، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور ایون لیوس اور بھارت کے روہت شرما کو بھی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دو، دو سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں کولن منرو واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 3 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 07/02/2018 - 18:33:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :