پروفیشنل باکسنگ کو مختصر عرصہ میں پاکستان میں متعارف کرانے سمیت انٹرنیشنل رینکنگ کے باکسر پیدا کئے، رشید بلوچ

جمعرات 8 فروری 2018 13:14

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) پاکستان میں انٹرنیشنل باکسنگ کے فروغ، تیاریوں اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی کوششوں کے سلسلہ میں پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران نے گذشتہ روز ہری پور کا دورہ کیا۔ اس سلسلہ میں مرکزی صدر رشید بلوچ، حمید جان نائب صدر، ارشد بٹ جنرل سیکرٹری کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے۔

مرکزی صدر رشید بلوچ نے ہری پور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیشنل باکسنگ کو ڈیڑھ سال کے مختصر عرصہ میں پاکستان میں نہ صرف متعارف کرایا گیا ہے بلکہ انٹرنیشنل رینکنگ کے باکسر بھی پیدا کر دیئے جن میں نادر بلوچ، بلال اور محمد ناصر خان جسے ورلڈ رینکنگ کے کھلاڑی موجود ہیں، ان کو اب دیگر ممالک کے ساتھ لڑانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

رشید بلوچ نے کہا کہ اگر حکومتی سطح پر ہم سے تعاون کیا جائے تو 2018ء میں ورلڈ باکسنگ ایونٹ ہم پاکستان میں کرانے اور ناصر خان کیلئے دوبئی میں کوئی مقابلہ رکھنے کیلئے اقدامات کر سکتے ہیں، یہ دونوں بہترین مایہ ناز باکسر ہیں۔ انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے ہر شہر میں پروفیشنل کے مقابلے ہوں، اس حوالہ سے فنڈ ریزنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ نہیں تھی تاہم ہماری کاوشوں کی بدولت پروفیشنل باکسنگ کا سلسلہ کر دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 08/02/2018 - 13:14:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :