رنگنا ہیراتھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں وسیم اکرم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 4 وکٹوں کی ضرورت

جمعرات 8 فروری 2018 16:30

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) پاکستانی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بائولر وسیم اکرم کا ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ کے نشانے پر آ گیا، ہیراتھ کو وسیم کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 4 وکٹوں کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر ہیراتھ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 12ویں بائولر بن جائیں گے، وسیم اکرم نے 414 اور ہیراتھ نے 411 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 08/02/2018 - 16:30:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :