بھارت کو چوتھے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز میں کم بیک کرینگے، ہاشم آملہ

جمعہ 9 فروری 2018 10:20

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا کہ انکی ٹیم مہما ٹیم کو چوتھے ایک روزہ میچ میں شکست دیکر سیریز میں شاندار کم بیک کریگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور بھارتی ٹیم کے خلاف آئندہ میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم بھارت کے ہاتھوں مسلسل تین ون ڈے میچوں میں شکست کے بعد مایوس ہے لیکن حوصلے پست نہیں ہوئے۔ اپنے ایک بیان میں ہاشم آملہ نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے مسلسل تین میچ ہارنے کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم چوتھے میچ میں بھارت کو شکست دیکر سیریز میں بھرپور کم بیک کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ چوتھے ون ڈے کرکٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے تاہم انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو شکست دینے کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چھ ون ڈے میچوں پر مشمتل سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ (آج) ہفتہ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔ ہاشم آملہ نے کہا کہ بھارت کو چوتھے میچ میں شکست دینے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے تحت پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترینگے۔
وقت اشاعت : 09/02/2018 - 10:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :