ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کراچی پریمئرلیگ ،وئیل چیئرکرکٹ کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگی،بین الاقوامی وئیل چیئر کرکٹرز کی آمد خوش آئندہے،اس سے پاکستان میں وئیل چیئر کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا ،رخسانہ راجپوت

اتوار 11 فروری 2018 18:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) چیئر پرسن کراچی پرئمیر لیگ رخسانہ راجپوت نے کہا کہ دنیا کی پہلی اور ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کراچی پریمئرلیگ2018وئیل چیئرکرکٹ کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی، بین الاقوامی وئیل چیئر کرکٹرز کی پاکستان آمد خوش آئندہے ،بین الاقوامی وئیل چیئر کرکٹرز کی آمد سے پاکستان میں وئیل چیئر کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان وئیل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دنیا کی پہلی اور ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کراچی پرئمیرلیگ 15فروری 2018سے اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں منعقد کی جارہی ہے، کراچی پرئمیر لیگ میں کراچی ایگل ،کراچی kright، کراچی رائزنگ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ،پہلی بار نیپال سے تین ٹاپ کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ،کراچی پرئمیر لیگ کا فائنل برقی قمقموں کی روشنی میں 16فروری 2018کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن کراچی پرئمیر لیگ رخسانہ راجپوت کیمطابق بین الاقوامی وئیل چیئرمین کرکٹرز کی آمد سے قومی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوگا کراچی پرئمیر لیگ میں ملک بھر سے بہترین اور تجربہ کارکھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے کراچی پرئمیر لیگ کی افتتاحی تقریب کا آغاز15فروری کو اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا افتتاحی تقریبات میں ملک کے نامور فنکار کرکٹرزسیاسی عوامی سماجی شخصیات شرکت کریں کی کراچی پرئمیر لیگ کے انعقاد سے ملک میں وئیل چیئرکرکٹکا فروغ دینے میں مدد ملے گی اور وئیل چیئر کرکٹرزکو کھیلنے کے بہترین مواقع بھی مل سکیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں وئیل چیئر کرکٹ کا ٹیلنٹ نمایاں ہے مگر مواقع اور ٹورنامنٹ نہ ہونے کی وجہ سے وئیل چیئر کے کھلاڑی مایوسی کا شکار ہوتے ہیں ملک میں وئیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں میں جوش جذبہ پیدا ہوتا ہے اور کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد بھی ملتی ہیں۔
وقت اشاعت : 11/02/2018 - 18:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :