پی ایس ایل کے آغاز میں 7 روز باقی، ماہرین علم نجوم نے پیشن گوئیوں کا آغاز کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 فروری 2018 23:30

پی ایس ایل کے آغاز میں 7 روز باقی، ماہرین علم نجوم نے پیشن گوئیوں کا آغاز کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2018ء) پی ایس ایل کے آغاز کے دن قریب آتے ہی ماہرین علم نجوم نے پیشن گوئیوں کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز میں 7 روز باقی رہ گئے ہیں۔ اس حوالے سے تمام ٹیموں کی جانب سے کی جانے والی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ جبکہ پی ایس ایل کا آغاز قریب آتے ہی ماہرین علم نجوم نے بھی پیشن گوئیاں کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے دلچسپ پیش گوئی کی ہے۔ سامعہ خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 ایڈیشنز میں خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر پانے والی لاہور قلندرز اس مرتبہ چیمپئن بنے گی۔ سامعہ خان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس مرتبہ کافی اچھی لگ رہی ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 22 فروری کو دبئی سے ہوگا۔ پشاور زلمی پی ایس ایل 3 میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
وقت اشاعت : 15/02/2018 - 23:30:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :