گیل مونفس نے بیونس آئرس اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 16 فروری 2018 13:20

بیونس آئرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء)گیل مونفس، لینراڈو میئر اور فیڈریکو ڈیلبونس نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئیبیونس آئرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، فورتھ سیڈڈ فیبیو فوگنینی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں فرانس کے گیل مونفس نے سربیا کے دوسان لاجووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-3 رہا۔

ارجنٹائن کے لینراڈو میئر نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈیلبونس نے پرتگال کے گیسٹائو ایلاز کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 7-6 سے ہرایا۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 13:20:07