ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 کیچ تھامنے والے پانچویں بھارتی کھلاڑی بن گئے

جمعہ 16 فروری 2018 22:15

ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 کیچ تھامنے والے پانچویں بھارتی کھلاڑی بن گئے
سینچورین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 کیچ تھامنے والے پانچویں بھارتی کھلاڑی بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں عمران طاہر کا کیچ تھام کر کیچز کی سنچری مکمل کی، کوہلی نے 208 میچز میں 100 کیچز تھامنے کا اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل محمد اظہرالدین، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور سریش رائنا بھی کارنامہ انجام دے چکے ہیں، اظہرالدین 156 کیچز تھام کر سرفہرست ہیں، ٹنڈولکر 140 کیچ تھام کر دوسرے، ڈریوڈ 124 کیچ تھام کر تیسرے جبکہ کوہلی اور رائنا نے سو، سو کیچز تھام رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 22:15:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :