ْپاک فوج اظہار یکجہتی آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ گرلز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ضلع وسطی نے جیت لیا

منگل 20 فروری 2018 16:49

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) پاک فوج اظہار یکجہتی انٹر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ضلع وسطی کی ٹیم نے جیت لیا،کورنگی نے دوسری اورضلع جنوبی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹریٹ آف ایلمنٹری و سکینڈری اسکول کراچی ریجن اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے اشتراک سے منعقدہ "پاک افواج اظہار یکجہتی آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ گرلز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ "کا ٹائٹل ڈسٹرکٹ سنٹرل کے پائلٹ گورنمنٹ گرلز سکینڈری اسکول کی طالبات نے جیت لیا جبکہ ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے 36-Bگورنمنٹ گرلز سکینڈری اسکول لانڈھی کی طالبات نے دوسری اور ڈسٹرکٹ سائوتھ کے فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی کی صدر ڈاکٹر شاہدہ رحمانی ،ایس ایس پی شہلا قریشی ،پیپلز پارٹی کی رہنماء ناز بلوچ ،فرید انصاری اور ڈائریکٹر سکولز کراچی حامد کریم نے فاتح ،رنر اپ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے سکولوں کی طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔
وقت اشاعت : 20/02/2018 - 16:49:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :