دوبئی میں کرکٹ کے تنازعہ پر دوبھائی قتل

بدھ 21 فروری 2018 22:08

دوبئی میں کرکٹ کے تنازعہ پر دوبھائی قتل
ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) دوبئی میں کرکٹ کے تنازعہ پر سخاکوٹ سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔ ملزم کو دوبئی پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا مقتولین کی لاشیں گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ کے علاقہ خدو سے تعلق رکھنے والے دو بھائی بائیس سالہ مراد علی خان اور اٹھارہ سالہ اسد علی خان پسران پرویز خان محنت مزدوری کے سلسلے میں دوبئی گئے تھے جہاں ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کی وقوعہ کے دن ڈیوٹی انجام دینے کے بعد دونوں بھائی کر کٹ میچ کھیلنے گرائونڈ چلے گئے وہاںپرکھیل کے دوران ناصر خان ولد مظفر ساکن تیمرگرہ سے تلخ کلامی ہوئی جس کا ملزم ناصر خان کو رنج تھا مقتولین بھائی رات کو جونہی کمرے میں سو گئے تو ملزم نے تیز دھار چھری کے وار کر کے دونوں بھائیوں کو قتل کر دیا واقعہ کے بعد دوبئی پولیس نے ملزم کو الہ قتل سمیت گرفتار کر لیامقتولین کی خبر پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور ان کے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی مقتولین کی لاشیں اپنے ابائی گائوں خدو پہنچا دی گئی جہاں اج بروز جمعرات دن گیارہ بجے سپر دخاک کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ مقتولین انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے کم عمری میں مزدوری کے لئے دوبئی بھیجے گئے ۔
وقت اشاعت : 21/02/2018 - 22:08:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :