ہنرچ کلاسن کسی ایک بھارتی بائولر کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں زیادہ رنز بٹورنے والے بلے باز بن گئے

جمعرات 22 فروری 2018 20:31

ہنرچ کلاسن کسی ایک بھارتی بائولر کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں زیادہ رنز بٹورنے والے بلے باز بن گئے
سینچورین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) جنوبی افریقہ کے ہنرچ کلاسن کسی ایک بھارتی بائولر کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں زیادہ رنز بٹورنے والے بلے باز بن گئے، انہوں نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں حریف ٹیم کے بائولر یزویندرا چاہل کی خوب دھنائی کی اور ان کی 12 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 41 رنز بنائے، اسطرح وہ کسی ایک بھارتی بائولرز کے خلاف زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے، اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکن بلے باز تھسارا پریرا کے پاس تھا جنہوں نے 2017ء میں بھارتی بائولر کلدیپ یادیو کے خلاف 14 گیندوں پر 38 رنز بٹورے تھے۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 20:31:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :