جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائیگا

جمعہ 23 فروری 2018 09:30

کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) ہفتہ کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے 28 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم دوسرے میچ میں پروٹیز نے کم بیک کرتے ہوئے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جو ٹیم آخری میچ جیتی گی وہ سیریز بھی اپنے نام کر لے گی اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز کا آخری میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز اپنے نام کرنے کے اعتبار سے بیانات دیئے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 09:30:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :