مگوروزا اور کربر ناکام، ایلینا سویتولینا اور کاسٹکینا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے دبئی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 24 فروری 2018 15:50

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) ایلینا سویتولینا اور کاسٹکینا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں، گربین مگوروزا اور اینجلیق کربر شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں روسی کھلاڑی کاسٹکینا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اسپینش کھلاڑی گربین مگوروزا کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 7-6، (13-11) اور 6-1 سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویتولینا نے جرمن کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینجلیق کربر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 15:50:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :