مرے اور سوریز کو شکست، ورڈسکو اور مریرو ریو اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 24 فروری 2018 15:50

ریو ڈی جنیرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) فرننڈو ورڈسکو اور مریرو پر مشتمل اسپینش جوڑی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئی، اسپینش جوڑی نے سیمی فائنل میں جمی مرے اور برونو سوریز کو شکست دی۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں ورڈسکو اور مریرو پر مشتمل اسپینش جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 15:50:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :