لاہور قلندرز کی شرمناک کارگردگی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آسان ہدف مل گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 فروری 2018 22:27

لاہور قلندرز کی شرمناک کارگردگی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آسان ہدف مل گیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2018ء) لاہور قلندرز کی شرمناک کارگردگی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آسان ہدف مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی میں پی ایس ایل کے سلسلے میں اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس دوران لاہور قلندرز کی جانب سے اننگ کا دھواں دار آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں محمد نواز کی شاندار گیند بازی کے باعث لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 119 رنز بنا سکی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 20 اوورز میں 120 رنز کا آسان ہدف ملا ہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان میکولم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ اس سے قبل کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اپنے افتتاحی میچ میں شکست سے دوچار ہو چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 22:27:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :