ڈربن ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل خراب روشنی سے متاثر، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا لئے

جمعرات 1 مارچ 2018 20:28

ڈربن ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل خراب روشنی سے متاثر، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا لئے
ڈربن۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کو خراب روشنی کے باعث وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا لئے تھے، کپتان سٹیون سمتھ 56 اور ڈیوڈ وارنر 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، مچل مارش 32 اور ٹم پین 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، فلینڈر اور مہاراج نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈربن میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی قائد سٹیون سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کیمرون بینکرافٹ اور وارنر ٹیم کو 15 رنز کا آغاز فراہم کر سکے، فلینڈر نے بینکرافٹ کو آئوٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، انہوں نے 5 رنز بنائے، 39 کے سکور پر کینگروز کو عثمان خواجہ کا نقصان اٹھانا پڑا جو 14 رنز بنا کر ربادا کی گیند کا نشانہ بنے، اس موقع پر وارنر نے کپتان سٹیون سمتھ کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم 95 کے سکور پر وارنر 51 رنز بنانے کے بعد فلینڈر کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، 151 کے مجموعی سکور پر مہاراج نے سمتھ کو آئوٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، سمتھ نے 56 رنز بنائے، شان مارش 40 رنز بنا کر مہاراج کی گیند کا نشانہ بنے، 117 کے سکور پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد مچل مارش اور ٹم پین نے محتاط انداز اپنایا اور مزید نقصان نہ ہونے دیا، خراب روشنی کے باعث پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 225 رنز بنائے تھے، مچل مارش 32 اور ٹم پین 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، فلینڈر اور مہاراج نے دو، دو اور ربادا نے ایک وکٹ لی۔

وقت اشاعت : 01/03/2018 - 20:28:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :