قومی انٹر کلب ویٹ لیفٹنگ چمپئن شپ میں میں 6 ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں کا فیصلہ

اتوار 4 مارچ 2018 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء)پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انٹر کلب ویٹ لیفٹنگ چمپئن شپ میں میں 6 ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا ہے، لاہور میں جاری چمپئن شپ کے 56 کلوگرام کے مقابلوں میں مسلم کلب کے شرجیل بٹ نے پہلی، اے آر ٹی کلب کے زین خالد نے دوسری اور حیدربٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

62 کلوگرام میں چوہدری امین کلب کے عبدالحنان نیپہلی ، پاور جم کے ناصر علی نے دوسری اور میاں گھی کلب کے محمد ا مان علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

69 کلوگرام میں اسلامیہ سپورٹس کلب کے اسجد جمیل نیپہلی، سبحان کلب کے اصغرعلی نے دوسری اور میاں گھی کلب کے محمد آصف رشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔77 کلوگرام میں مسلم کلب کے ارسلان نے پہلی ، چوہدری امین کلب کے امیر حمزہ نے دوسری اور آصف ڈار کلب کے اعظم علی بٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،ْ85 کلوگرام میں چوہدری امین کلب کے انس بٹ نے پہلی، پاور جم کے تیمور علی نے دوسری اور وہیب کلب کے احتشام پارس نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 94 کلوگرام میں اسلامیہ کلب کے ارسلان بٹ نے پہلی، سبحان کلب کے فیضان نے دوسری اور پاک کلب کے سلمان علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

وقت اشاعت : 04/03/2018 - 13:00:06