پاکستان اوپن میجر عشرت خان انویٹیشن پاک چائنا دوستی زندہ باد سائیکل ریس 11مارچ کو ہوگی،کلیم اعوان

پیر 5 مارچ 2018 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) پاکستان اور چائنا کی بے لوث اور بے مثال دوستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک شاندار اور سنسنی خیز سائیکل ریس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ’’پاکستان اوپن میجر عشرت خان انویٹیشن پاک چائنا دوستی زندہ باد سائیکل ریس‘‘ 11مارچ بروز اتوار کو اسٹار گیٹ شاہراہ فیصل سے شروع ہوگی۔

یہ بات آج ریس کے چیف آرگنائزر اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان نے خصوصی بریفنگ میں بتائی۔ سائیکل ریس کی تمام تر تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ،سائیکل ریس اسٹار گیٹ سے روانہ ہونے کے بعد ملیر، لانڈھی،ملیر جیل، بھینس کالونی ، نیشنل ہائی وئے، رزاق آباد، اسٹیل ٹاؤن اور گھگھر پھاٹک سے ہوتی ہوئی دھابے جی جائے گی اور پھر واپس اسی راستے سے ہوتی ہوئی منزل پمپ لانڈھی مین روڈپر ختم ہوگی۔

(جاری ہے)

کلیم اعوان نے مزید بتایا کہ پاکستان بھر سے 100سے زائد تیز رفتار ترین سائیکلسٹ اس ریس میں حصہ لیں گے۔ ریس میں سائیکلسٹوں اور منتظمین کی حفاظت کے لئے پاکستان رینجرز سندھ، آئی جی سندھ ، کیپٹل سٹی پولیس چیف اور کراچی ٹریفک پولیس خصوصی انتظامات کررہے ہیں۔ کلیم اعوان نے تمام سائیکلسٹوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ چیف جج شاجہاں بلوچ اور چیف آفیشل محمد اکرم بلوچ سے رابطہ میں رہیں ۔
وقت اشاعت : 05/03/2018 - 17:01:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :