اعصام الحق کو انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست

منگل 13 مارچ 2018 16:33

انڈین ویلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

کیلیفورنیا میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اولیور مراچ اور میٹ پاوک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے اٹالین جوڑی دار فابیو فوگنینی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 13/03/2018 - 16:33:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :