وقار یونس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرکٹر کا نام بتا دیا

بابر اعظم، صائم ایوب اور فخر زمان کے ساتھ میرا اسکواڈ تین اوپنرز پر مشتمل ہوگا، اور محمد رضوان اور عثمان خان کو بھی ورلڈ کپ میں جانے کی ضرورت ہے، سابق کپتان

جمعہ 26 اپریل 2024 23:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے رواں برس جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرکٹر کا نام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم، صائم ایوب اور فخر زمان کے ساتھ میرا اسکواڈ تین اوپنرز پر مشتمل ہوگا، اور محمد رضوان اور عثمان خان کو بھی ورلڈ کپ میں جانے کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 349 بین الاقوامی میچوں میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرنے والے وقار یونس پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کمنٹری کر رہے، جس دوران ان سے پوچھا گیا کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے کن کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ کھلاڑی فٹ ہیں تو بابر اعظم، صائم ایوب اور فخر زمان کے ساتھ میرا اسکواڈ تین اوپنرز پر مشتمل ہوگا، اور محمد رضوان اور عثمان خان کو بھی ورلڈ کپ میں جانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وقار نے کہا کہ پھر، یقینا آپ کے پاس اعظم خان ہے، اگر آپ کے پاس دو وکٹ کیپر ہیں تو انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے، افتخار احمد کو بھی ٹیم میں ہونا چاہیے۔سابق کپتان نے کہا کہ شاداب خان یقینی طور پر خود بخود ٹیم میں آجاتے ہیں، عماد وسیم اور ابرار احمد کو بھی ٹیم میں ہونا چاہیے، اس کے علاوہ اسامہ میر، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کو اس کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے فاسٹ بولرز سے متعلق کہا کہ اگر یہ فٹ ہوئے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے شاہین آفریدی اور محمد عامر سمیت نسیم شاہ اور حارث رف کو چانا چاہیے۔
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 23:04:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :