سرگودھا،آل پاکستان نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ 9 اپریل سے شروع ہو گا

بدھ 14 مارچ 2018 14:21

سرگودھا۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) سرگودہاجمخانہ کلب کے زیر اہتمام پہلا آل پاکستان نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ 9 سے 14اپریل تک سرگودہا جمخانہ کلب میں منعقد ہو گا ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح آٹھ اپریل کو ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر اختر عباس کریںگے جبکہ 14 اپریل کو اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب ہو ں گے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریںگے ۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ اس امر کا انکشاف ڈپٹی کمشنر سرگودہالیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت جمخانہ کلب میںٹورنامنٹ کے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس میں ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے علاوہ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ‘ کوآرڈی نیٹراور دیگر منتظمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایاگیا کہ ٹورنامنٹ میں مختلف کیٹیگریز حصہ لیںگی جن میں مین سنگل ‘ مین ڈبل ‘ بوائیز انڈر 18 ‘ بوائز انڈر 14‘ بوائیز انڈر 10 کے علاوہ لیڈی سنگل ‘ سینئر 40 پلس ‘ سینئر 50 پلس کے میچ ہو ںگے ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ یہ گریڈ ون ٹورنامنٹ ہو گا جس کی انعامی رقم پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ہو گی ۔ٹورنامنٹ کے کوارڈی نیٹر شاہد محمود کرامت جبکہ ڈائریکٹر محمد رشید تارڑ اور چوہدری شکیل احمد گجر ہو ںگے۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 14:21:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :