انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن، بنگلہ دیش، پاکستان و نیپال نے اپنے میچ جیتے لئے

بدھ 14 مارچ 2018 19:40

انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن، بنگلہ دیش، پاکستان و نیپال نے اپنے میچ جیتے لئے
فیصل آباد۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن زون ٹو سائوتھ و سنٹرل ایشیاء جونیئراینڈ یوتھ مینز ہینڈ بال ٹرافی2018 ء کے پانچویں روز بنگلہ دیش کی یوتھ جبکہ پاکستان اور نیپال کی جونیئر ٹیموں نے اپنے میچ جیت لئے ،تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے پانچویں روز پہلا میچ بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں بنگلہ دیش نے نیپال کو 56-31کے گول سکور سے شکست دی ،بنگلہ دیش کی جانب سے ریجاالاکرام نے 14،محمد علی،محمد سوانگرام حسین اور منیر حسین رانکو نے دس ، دس گول سکور کرکے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ نیپال کی جانب سے روہت گورنگ نے 11گول سکور کرکے بہترین کھیل پیش کیا ،دوسرامیچ پاکستان جو نیئرز مالدیپ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ، پاکستان نے مالدیپ کو 44-21کے گول سکور سے شکست دی ،پاکستان کی جانب سے عدیل طاہر نے 12اور مزمل حسین نے 11گول سکور کئے ،بنگلہ دیش نے کی جانب سے تاجو حسن8گول سکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ،تیسرے میچ میں مالدیپ اور نیپال کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں نیپال نے مالدیپ کو 32-22کے گول سکور سے شکست دیکر فتح اپنے نام کی ،نیپال کی جانب سے بیکش بسٹ نے 9گول سکورکئے اور نمایاں کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ مالدیپ کی جانب سے محمدشیہان 9گول کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 19:40:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :