آئی سی سی لیول ٹو چارج، کگیسو ربادا کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت (آج)ہو گی

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) سیاہ فارم جنوبی افریقن فاسٹ بائولر کگیسو ربادا کی آئی سی سی لیول ٹو چارج کے خلاف اپیل کی سماعت (آج)پیر کو ہو گی۔آئی سی سی حکام کے مطابق ربادا کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت (آج)پیر کو ہو گی، نیوزی لینڈ کے مائیکل ہیرون بطور جوڈیشنل کمشنر وڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت کریں گے جس کا مطلب ہے کہ ان کی کینگروز کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز میں شرکت کا فیصلہ 21 مارچ کو ہو گا۔

(جاری ہے)

ربادا نے کیس کیلئے جنوبی افریقہ کے معروف ایڈووکیٹ ڈیلی موفو کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 مارچ کو شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے دوسرے ٹیسٹ کے دوران کینگروز قائد کو کندھا مارنے پر ان پر لیول ٹو چارج عائد کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز سے باہر ہونا پڑا تھا، جنوبی افریقن بائولر نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 16:30:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :