لاہور، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی گرلز ہینڈ بال چیمپئن شپ کا انعقاد

پیر 19 مارچ 2018 22:42

لاہور، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی گرلز ہینڈ بال چیمپئن شپ کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی گرلز ہینڈ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ روز لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کی ٹیم نے فائنل اپنے نام کرلیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی سیاسی رہنما سہیل ضیا بٹ اور اداکارہ میگھا تھے۔

(جاری ہے)

لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کی ٹیم نے پنجاب یونیورسٹی کو ہرا کر مسلسل تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کھلاڑیوں نے جیت کا خوب جشن منایا اور کہا کہ یہ سالہا سال کی محنت کا نتیجہ ہے۔ لاہور کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس مس حمیرا نے کہا کہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 22:42:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :