انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان

muhammad ali محمد علی اتوار 25 مارچ 2018 00:49

انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2018ء) انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل کل بروز اتوار کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک بھی پاکستان پہنچے ہیں۔ جائلز کلارک کی ہفتے کے روز چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ساتھ ملاقات بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کی جانب سے قوم کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ جائلز کلارک پی ایس ایل کے انتظامات سے خاصے متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ ہفتے کے روز ان سے ملاقات کے دوران انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ انگلش ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے۔ اس حوالے سے جلد بڑی خوشخبری سننے کو مل سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 25/03/2018 - 00:49:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :