میئر کراچی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی 3-0 سے کامیابی پر کراچی کے شہریوں کی جانب سے مبارکباد

بدھ 4 اپریل 2018 23:20

میئر کراچی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی 3-0 سے کامیابی پر کراچی کے شہریوں کی جانب سے مبارکباد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرنے پر کراچی کے شہریوں کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ساتھ کراچی میں 9 سال کے بعد کراچی کے شہریوں کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملا جس سے یقیناً شائقین کرکٹ خوب لطف اندوز ہوئے ہونگے اور اس طرح ایک طویل انتظار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ بھی کراچی میںبحال ہوئی ہے جس کے لئے ہم ویسٹ انڈیز ٹیم کے دل کی گہرائیوں سے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی مستحکم کرلی ہے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی وہ بین الاقوامی شہر ہے کہ جہاں اس سے قبل بھی دنیا کی بڑی بڑی ٹیمیں اپنے ممالک سے آکر یہاں کھیلتی رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس شہر کی منتخب بلدیاتی قیادت کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنانا اور اس کا سافٹ امیج بحال کرنا چاہتی ہے اور اس شہر کا وہی چہرہ دنیا بھر کو بتانا چاہتی ہے جو اس کا خاصہ ہے کہ جہاں کی راتیں جاگتی اور لوگ محفوظ ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اس شہر کو امن والا شہر بنا رہے ہیں اور اس کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
وقت اشاعت : 04/04/2018 - 23:20:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :