پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام انڈر13 انٹر ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

ہفتہ 7 اپریل 2018 15:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام انڈر13 انٹر ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ کل اتوار سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں کراچی، لاڑکانہ ، حیدر آباد اور کوئٹہ، گروپ بی میں ملتان، لاہور، بہاولپور اور ڈیرہ مراد جمالی، گروپ سی میں آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، سیالکوٹ اور فیصل آباد جبکہ گروپ ڈی میں پشاور، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لیگ میچز راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد کھیلے جائیں گے ،ینگ فائیٹر کرکٹ گرائونڈ کراچی میں کراچی کا مقابلہ حیدر آباد سے اور لاڑکانہ کامقابلہ کوئٹہ سے ہوگا، یاوری کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ ملتان میں ملتان اور لاہور جبکہ بہاولپور اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے، اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں آزاد جموں و کشمیر اور فاٹا جبکہ فیصل آباد اور سیالکوٹ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور اسی طرح کے آر ایل گرائونڈ راولپنڈی میں اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں ایبٹ آباد اور راولپنڈی کی ٹیموں کا ٹکراؤ ہوگا، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 13 اپریل کو جبکہ فائنل 14 اپریل کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 07/04/2018 - 15:36:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :