وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کی کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر قومی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو مبارکباد

پیر 9 اپریل 2018 22:55

وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کی کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر قومی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو مبارکباد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کامن ویلتھ گیمز میں قومی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو پلس 105 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نوح دستگیر بٹ آئندہ بھی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل طلحہ طالب نے بھی 62 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 09/04/2018 - 22:55:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :