محکمہ ٹیکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے ریونیو کے 75 فیصد اہداف حاصل کرلئے

اتوار 15 اپریل 2018 19:30

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں نے محکمہ ٹیکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے ریونیو کے 75 فیصد اہداف حاصل کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مختلف ٹیکسوں کے مد میں 47.20 ملین روپے کی وصولی کی گئی ہے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں محکمے نے 42.18 ملین روپے کا ریونیو حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

محکمے کے ذرائع کے مطابق مالی سال کے اختتام پر ٹیکس جمع کرنے کے تمام اہداف حاصل کئے جائیں گے۔

موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 5.27 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 3.61 ارب روپے، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں171.54 ملین جبکہ کاٹن فیس کی مد میں 171.54 ملین روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا۔ اسی طرح پراپرٹی ٹیکس اور تفریحی ڈیوٹی کی مد میں بالترتیب 1.6 ارب اور 41.48 ملین روپے کا ریونیو حاصل ہوا
وقت اشاعت : 15/04/2018 - 19:30:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :