ٹیکس ایمنسٹی سکیم چوروں کو نہیں ملک کو بچانے کی کوشش ہے، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

اپوزیشن ملکی مفاد میں سکیم کی مخالفت بند کر ے ،کاروباری برادری اسے کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے، صدر پاکستان اکانومی واچ

اتوار 15 اپریل 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2018ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم چوروں کو بچانے کی نہیں بلکہ ملک کو بچانے کی کوشش ہے، اپوزیشن ملکی مفاد میں اس سکیم کی مخالفت بند کر دے اورکاروباری برادری اسے کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے۔ اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ، حسابات جاریہ اور تجارت کا خسارہ ریکارڈ بلندی پر پہنچا ہوا ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت ان قرضوں کی ادائیگی کیلئے حکومت کے پاس آئی ایم ایف سے قرضہ لینے یا ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے زریعے سرمائے کے حصول کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا ہے۔ایمنسٹی سکیم سے ملکی معیشت کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا جبکہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی صورت میں اقتصادی اور سیاسی شرائط قبول کرنا ہونگی جس سے ملکی معیشت اور اقتدار اعلیٰ پر اثرات مرتب ہوں گے انھوں نے کہا کہ 2012-13سے شرح نمو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور امسال یہ 5.8 تک پہنچ سکتی ہے جبکہ اگلے سال چھ فیصد سے زیادہ ہو گی جو پاکستان کے مخالفین کیلئے ناقابل قبول ہی
وقت اشاعت : 15/04/2018 - 19:30:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :