ٹی ٹونٹی کے بعد ایک اور کرکٹ فارمیٹ متعارف کرانے کی تیاریاں شروع

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 اپریل 2018 22:41

ٹی ٹونٹی کے بعد ایک اور کرکٹ فارمیٹ متعارف کرانے کی تیاریاں شروع
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اپریل 2018ء) ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی کامیابی کے بعد کرکٹ میں ایک نیا فارمیٹ لانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے 100گیندوں پر محیط اننگز کا نیا فارمیٹ تجویز کیا ہے جسکا آغاز 2020 ءکے انگلش ڈومیسٹک سیزن سے ہو گا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق ای سی بی کی جانب سے پہلے یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ترمیم کرتے ہوئے 18روایتی ٹیموں کے برعکس شہروں کی بنیاد پر ٹیمیں ترتیب دےکر مقابلے کرائے جائیں گے جس میں 100 گیندوں پر مشتمل فی اننگز کے میچ میں ہر ٹیم میں 8 کھلاڑی شامل ہوں تاہم مینز اور ویمنز کرکٹ کے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس کی پہلے سے ڈومیسٹک سیزن میں موجودگی کے پیش نظر انگلش بورڈ نے نئے کرکٹ فارمیٹ کا ٹورنامنٹ متعارف کرانےکی تجویز پیش کی۔

انگلش بورڈ کا فیصلہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ انکی ٹی ٹونٹی لیگ نیٹ ویسٹ بلاسٹ انڈین پریمیئر لیگ اور کیریبیئن لیگ کے مقابلے میں زیادہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ مقابلہ ڈومیسٹک سیزن کے درمیان میں 5ہفتے کے وقفے کے دوران منعقد ہو گا، ہر ٹیم6 گیندوں پر محیط 15 اوورز کرائےگی جبکہ آخری اوور 10 گیندوں پر محیط ہو گا۔
وقت اشاعت : 19/04/2018 - 22:41:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :