کرس گیل نے راشد خان کیخلاف اہم ترین جنگ جیت لی

جمعہ 20 اپریل 2018 16:15

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) کنگز الیون پنجاب کے جارحانہ بیٹسمین کرس گیل نے شاندار سنچری بنا کر سن رائزرز حیدرآباد کو پہلی شکست سے دوچار کرنے کے ساتھ افغان لیگ سپنر راشد کیخلاف اہم ترین جنگ بھی جیت لی۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل کے دو میچوں کے بعد کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل ٹورنامنٹ میں چھکے لگانے والوں میں دوسرے نمبر پر جا پہنچے اور ان کی سٹروکس کھیلنے کی عادت نے افغان لیگ سپنر راشد خان کو چار اوورز میں 55 رنز کا بھاری جرمانہ ادا کرنے پر بھی مجبور دیا جو ان کی ٹی ٹونٹی میں بدترین کارکردگی بھی ہے حالانکہ کرس گیل ان کی ابتدائی آٹھ بالز پر محض تین رنز ہی بنا سکے تھے۔
وقت اشاعت : 20/04/2018 - 16:15:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :