آئی پی ایل 2018، چنائی سپر کنگز کے خلاف سلو اوور ریٹ کی بنا پر ویرات کوہلی کو 12 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا

جمعرات 26 اپریل 2018 23:51

آئی پی ایل 2018، چنائی سپر کنگز کے خلاف سلو اوور ریٹ کی بنا پر ویرات کوہلی کو 12 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا
بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) رواں انڈین پریمیئر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں چنائی سپر کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کی بنا پر رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انڈین پریمیئر لیگ گورننگ کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت میں اوورز ختم کرانے میں ناکام رہی جس کی پاداش میں کوہلی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
وقت اشاعت : 26/04/2018 - 23:51:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :