بھارت کے 5 کھلاڑی پاکستانی ٹیم میں شامل کر لیے گئے

پاکستان کبڈی فیڈریشن نے انڈیا کے پانچ کھلاڑی پاکستانی ٹیم میں شامل کرلئے، پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور کھلاڑیوں کا شدید احتجاج ،پاکستان کبڈی فیڈریشن کے خلاف شدید نعرہ بازی ، عہدیداروں اور انتظامیہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے مطالبہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:14

بھارت کے 5 کھلاڑی پاکستانی ٹیم میں شامل کر لیے گئے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کی طرف سے انڈیا کے پانچ کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم میں شامل کرنے پرپنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور کھلاڑیوں کا شدید احتجاج ،پاکستان کبڈی فیڈریشن کے خلاف شدید نعرہ بازی ، عہدیداروں اور انتظامیہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے مطالبہ،آن لائن کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بجائے انڈیا کے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس میں تیجی سنگھ ‘ امن کنڈی ‘ سپیرا ‘ اجے پال اور گرپریٹ سنگھ المعروف دیپا شامل اس سلسلہ میں صوبائی صدر کبڈی ایسوسی پنجاب محمد نصیر یوسف وہرہ ،جنرل سیکرٹری محمد سرور بٹ کے علاوہ دیگر پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداران و کھلاڑیوں نے ضلع کونسل چوک میں احتجاج کیا اور انہوں نے کہا کہ کبڈی فیڈریشن نے انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں کی پاکستان ٹیم میں شمولیت پر اپنے گہرے دکھ اور کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے خون پیسنے کی کمائی سے لئے جانے والے ٹیکسوں سے انڈین کھلاڑیوں کوپاکستانی کھلاڑی بنا کر کھلا کر وطن عزیز کے ساتھ غداری کی ہے اس غداری کی سب سے زیادہ ذمہ داری کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور ہیں جنہوں نے پانچ ہندوستانی کھلاڑیوں کو پاکستان کی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ انڈیا ہمارا ازلی دشمن ہے اور وطن عزیز میں بھارت کے پٹھوں ہیں جو غداری کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ رانا سرور سمیت دیگر ذمہ داریوں کے خلاف غداری کے مقدمات درج کئے جائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسے فعل کا مرتکب نہ ہو سکے
وقت اشاعت : 28/04/2018 - 20:14:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :